امریکی سفارت کار کی پاکستانی طالب علم کو مارنے کی شدید مذمت کرتے ہیں،محمد عبداللہ گل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار کی پاکستانی طالب علم کو مارنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا سفارت کاری کے کوئی اصول ہوتے ہیں دن دیہاڑے شارع عام پر سرخ بتی کو کراس کرنا سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔ افسوس کہ ہمارے پولیس والے نے اسے پکڑ کر میڈیکل کروانے کی بجائے یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ وہ سفارت کار ہے ۔ 1961 کا ویانا کنونشن یہ بالکل نہیں کہتا کہ سرخ بتی پر مت رکو اور آدمی مار دو۔ایک داخلہ امور نمٹانے والا خارجہ امور کیسے نمٹا سکتا ہے اس کو استثنی دینا وزارتِ خارجہ کا کام ہے نہ کہ پولیس والوں کا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی اسلام آبا د کو چاہئے وہ اسلام آباد پولیس کے لئے ایک معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام کریں جس میں انہیں ان کی ذمہ داری بتائی جائے ۔سفارت کار کوئی بھی ہو لیکن کم از کم قتل جیسے واقعات میںملزم کو استثنی سیکٹری خارجہ کی مرضی کے بغیر وہ کیسے دے سکتا ہے