مسلم لیگ ن متحدہے، مفاد پرستوں کے جانے سے فرق نہیں پڑتا: عثمان منان شیخ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن پی پی 141 کے رہنماعثمان منان شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ مفاد پرستوں کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی دہلیز تک یقینی بنائی۔ تعلیم و صحت کی سہولتیں عام آدمی تک پہنچائیں۔