چوہدری نثار علی خان حلقے کے عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چوہدری نثار علی خان حلقے کے عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں جھوٹی افواہیں پھیلانے والے منہ کی کھائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پارٹی،ملک اور اپنے حلقے کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںوہ ایک با اصول اور کھرے سیاستدان ہیں جوکبھی جھکے اور نہ ہی کبھی بکے ہیں دوست تو دوست دشمن بھی ان پر کبھی کوئی الزام نہیں لگا سکتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ان کا ملک و قوم کے لیے خلوص اور سچائی کا جذبہ ہے ۔پہلے بھی ان کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ان کی با اصول سیاست کے ساتھ رہیں گے کہ وہ اپنے حلقے اور ملک کے لیے درد دل رکھنے والے لیڈر ہیں