شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھیں،پروفیسر غلام محمد جھگڑ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء کی امتحانی ڈیوٹی کے سلسلہ میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد گورڈن کالج راولپنڈی میں کیا گیا جس میں پروفیسر غلام محمد جھگڑ ، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل ،ڈائریکٹر کالجز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور ضلع راولپنڈی کے اساتذہ کرام نے شرکت کی پروفیسر غلام محمد جھگڑ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرچہ شروع ہونے سے قبل ریذڈینٹ انسپکٹر،سپرٹینڈنٹ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اور دو طلباء کے سامنے کھولا جائے پرچہ شروع ہونے قبل ہی موبائل فون ریذیڈنٹ انسپکٹرکے پاس امتحانی سنٹر سے باہر ہی جمع کروا دیئے جاہیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی تواسکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی امتحانی عمل کی نگرانی CCTVکیمروں سے کی جائے گی پرچہ کھلنے سے قبل صبح8:25پر سپرٹینڈیٹ کیمرے کے سامنے عکس بندی کروائے گا اور اس بات کی بھی یقہن دہانی کرے گا کہ سوالیہ پرچہ جات کے لفافے پر انگلش میں مارننگ اور اردو میں صبح اور اسی طرح شام کے وقت میں سوالیہ پرچہ جات کے لفالے پرانگلش میں ایوننگ اور اردو میں شام تحریر ہے اور اس بات کی تسلی کرے گا کہ صبح کے کوئسچن پیپرز کے لفافے کا رنگ سبز اور شام کے کوئسچن پیپرز کے لفافے کا رنگ خاکی ہو اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی سپرٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کی ورکشاپ کے بعد ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز اور ریزیڈنس انسپکٹر کی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گاامتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018ء کیلئے بطور ناظم مرکز، نائب ناظم مرکز اپنی ڈیوٹی ایک فریضہ سمجھ کر ادا کریںبورڈ کی نیک نامی اور شہرت میں آپ کی شخصیت کا بہت اہم کردار ہے بورڈ آپ کا ہے اور آپ اس کے درودیوار کے امین اور محافظ ہیں شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے انصاف کے تقاضوں کو ہمیشہ مدنظر رکھیں یہ طلباء وطن عزیز کا مستقبل ہیں آپ کی تھوڑی سی غفلت اور لاپرواہی سے ان کا مستقبل تاریک نہ ہوجائے ہمیشہ اس بات کو مدنظر رکھیں کہ آپ کے ہاتھوں سے کسی کی حق تلفی نہ ہواپنے ضمیر اور اللہ رب العزت کے سامنے جوابدہی کے جذبے سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس حوالہ سے آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو آپ براہ راست کنٹرولر امتحانات یا مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں آپ کی طرف سے دلائی گئی توجہ پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔