;ارباب عالمگیر‘ عاصمہ عالمگیر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر وزارت داخلہ‘ نیب کو نوٹس
اسلام آباد ( وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور سابق مشیر وزیراعظم عاصمہ عالمگیر کی اپنے نام ای سی اےل پر ڈالنے کے خلاف آئینیپٹیشنوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری۔ جسٹس عمر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ کے سامنے درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی اےل میں نیب کی درخواست پہ ڈالا۔ بیرسٹر مسرو نے سوال اٹھایا کہ نیب نے تو آموز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی اےل پہ ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ اس پر تو حکومت کے سر پہ جوں تک نہ± رینگی۔ بیرسٹر مسرور نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ صرف نیب کی تحقیقات ہا فوجداری مقدمہ کی وجہ سے کسی شہری کا نام ای سی اےل پہ ڈالنے کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ کورٹ نے دلائل سنے کے بعد دو ہفتوں میں وفاقی حکومت اور نیب سے جواب طلب کر لیا۔
نیب نوٹس