آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنانا ہونگی : شہبازشریف
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے جامع پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔ حکومتنے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اورصحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ تمام وسائل عوام کی امانت سمجھتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود پر صرف کئے ہیں اورہمارا ایجنڈا عوام کی ترقی ہے اور رہے گا۔ہمارے سیاسی مخالفین کا ایجنڈا صرف بے بنیاد الزامات اور جھوٹ رہا ہے جبکہ ہم نے ترقی کے مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کو یقینی بنایا ہے اورعوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھاتے رہیں گے اور2018 جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کی شکست کا سال ہے۔عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ہم نے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ہم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کو قدم قدم پر مقدم رکھا ہے جبکہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈال کر دھرنا گروپ نے عوام سے کھلی دشمنی کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے نیازی اور زرداری اب ذاتی مفادات کی خاطر ایک ہوچکے ہیں اور یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ نیازی اور زرداری گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ سیاسی عناصرنے جھوٹ، بے بنیاد الزامات اور دشنام طرازی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام ایسے عناصر کو عام انتخابات میں یکسر رد کر دیں گے کیونکہ جھوٹ کی سیاست کے پاﺅں نہیں ہوتے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عوام پر عیاں ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں لوٹ مار کرنے والے اور دھرنا دینے والے ہماری حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیںاور عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔ شکست خوردہ اور مایوس عناصر نے عوام کی ترقی کی مخالفت کی، عوام آئندہ انہیں سبق سکھائیں گے۔مخالفین جتنے چاہیں منفی حربے استعمال کر لیں، ہم عوام کی ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت اور رکن صوبائی اسمبلی سلطان حیدر علی خان شامل تھے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے یوم دستور کے موقع پر قوم کو مبارکباددی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلا شبہ 1973ءکا متفقہ آئین ہماری پارلیمانی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔45 سال قبل عوام کی منتخب کردہ جمہوری قیادت نے قوم کو ایک متفقہ آئین کا تحفہ دیا انہوں نے کہاکہ 1973ءکے آئےن نے وفاقی اور صوبائی خود مختاری کو نئی جہتوں سے ہمکنار کےا۔ آئےن پر من وعن عملدر آمد سے ہی پاکستان مےں سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے جو آئین کی جمہوری ، پارلیمانی و وفاقی روح کو نقصان پہنچا نے کے لئے کی جائیں گی۔شہبازشریف نے ٹیکس کی اہمیت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے جبکہ ٹیکس شفافیت سے صحےح جگہ خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ٹیکسیشن کا عمل ترقی کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ قومی تعمیر نو کے منصوبوں اور سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اپنا ٹیکس ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف سے یہاں جنرل الیکٹرک کے چےف اےگزےکٹو آفےسر و صدررسل سٹوکس کی سربراہی مےں اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے -وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ملک اور معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے۔
شہباز شریف