پیپلز پارٹی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواءجمع کروا دی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پی پی پی نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف تحریک التواءجمع کرا دی ۔ تحریک التواءمیں کہا گیا ہے کہ اس سکیم سے کرپشن اور غلط کام کرنے والوں کے پیسوں کو تحفظ ملے گا۔ سکیم پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اور اس وقت متعارف کرائی جارہی ہے جب حکومت اپنی آخری دن گن رہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے بھی اس پر تشویش ظاہر کی ۔ تحریک التواء ڈاکٹر نفیسہ شاہ‘ شازیہ مری‘ نواب یوسف تالپور کی طرف سے جمع کرائی گئی۔
تحریک التوائ