صوبہ محاذ بنانے والوں نے پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹے: جاوید علی شاہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آبی وسائل مسلم لیگ ن کے رہنما سید جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ محاذ بنانے والوں نے 5 سال اقتدار کے مزے لوٹے۔ اسمبل میں ایک روز کے لئے بھی جنوبی پنجاب کی محرومی کا احساس نہ دلایا مگر آج الگ گروپ قائم کر لیا۔ یہ موسمی پرندوں کا گروپ ہے جو بدلتی ہوا¶ں کے دوش پر اڑتا رہتا ہے۔ مسلم لیگ ن کو موسمی پرندوں کے اڑ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لئے تاریخی ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ”نمائندہ نوائے وقت“ سے جنوب پنجاب صوبہ محاذ گروپ کے حوالے سے قائم نئے گروپ کے بیان کے ردعمل میں کیا۔ اس موقعہ پر ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لئے قائم صوبہ محاذ ایک نام نہاد گروپ اور محاذ ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ شکست خوردہ افراد کا ایک گروپ ہے۔ یہ جنوبی پنجاب کے نام پر اپنی ناکام سیاست کو چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ریکارڈ پر لانا چاہتاہوں کہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے سب سے زیادہ سنجیدہ کوششیں مسلم لیگ ن نے کی ہیں۔ قائد ن لیگ نواز شریف کا ہمیشہ یہی م¶قف رہا ہے کہ وہ الگ صوبہ لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بنانا چاہتے ہیں۔ نیاصوبہ اختلاف رائے کی بنیاد پر نہیں بلکہ اتفاق رائے کی بنیاد پر بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں بھرپور وقت گزارا ہے۔ میں چیلنج دیتاہوں کہ صوبہ محاذ گروپ کے ارکان گزشتہ 5 سال کے دوران اسمبلی میں ایک مرتبہ بھی جنوبی پنجاب کی محرومی یا فنڈز کی عدم دستیابی کا سوال نہیں اٹھایا۔
جاوید علی شاہ