اوڑمارا کے قریب ڈوبنے والی کشتی اور 22 افراد کو بچالیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو پاکستان نیوی کے اوڑ مارامیں قائم ریڈیو ا سٹیشن میانوالی کی جانب سے کھلے سمندر میں الدو دھا بلوچ نامی کشتی کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی جو اوڑما را سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھی اور اس پر22 افراد سوار تھے۔ زیادہ فاصلہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے قائم آپریشن روم کی جانب سے کشتی کے قریب ترین موجود مرچنٹ جہازوں اور دیگر ماہی گیروں کی کشتیوں کو فوری اطلاع دی گئی۔ جن کی جانب سے متاثرہ کشتی کو فوری طور پر تکنیکی امداد کے ساتھ ساتھ کشتی کے متاثرہ حصّے کا مرمتی کام بھی کیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی بروقت کوآرڈینیشن کے نتیجے سے نہ صرف کشتی میں سوار افراد کو بچا لیا گیا بلکہ ان کی کشتی کو بھی مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا۔
کشتی بچالیا گیا