پی ٹی وی‘ پارلیمنٹ حملہ کیس میں جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد (نا مہ نگار)اسلام آبادکی انسداد دہشت گری عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ۔پیر کو اسلام آباد انسداد دہشت گری عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کے خلاف 2014ء دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سماعت ہوئی ، جہانگیر ترین عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میںان کی عبوری ضمانت منظورکر لی اور انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاہے۔
جہانگیر ترین