دہشتگرد کلبھوشن کو سزائے موت کی سزا پر بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہو گیا، دہشتگردی کیخلاف راگ الاپنے والے تجزیہ کار دہشتگرد کے حامی بن گئے
پپاکستانی فورسز نے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو پکڑا جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ تھا جس کا مقصد پاکستان میں دہشتگردی کرنا اور امن و امان کو تباہ کرنا تھا، پاکستان میں اس دہشتگرد کو پکڑنے کے بعد ٹرائل کیا گیا اور پھر پھانسی کی سزا دی گئی، ایک دہشتگرد کی پھانسی پر مثبت تاثر دینے کی بجائےبھارتی میڈیا بدحواسی کا شکار ہوگیا اور پھر اچانک یوٹرن لیتے ہوئے ایک دہشتگرد کی حمایت میں اتر آیا۔بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا دونوں پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے، بھارتی اینکروں نے سکرین پر چیخنا اور منہ سے آگ اگلنا شروع کردی۔ بھارت کے اس رویئے نے ثابت کردیا کہ بھارت ہی خطے میں دہشتگردی کی جڑ ہے،بھارت کو اگر امن سے رہنا ہے توصرف باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہی کام چلے گا،کیونکہ دنیا کو بےوقوف بنا کر بھارت خطے کے امن کو داؤ پر نہیں لگا سکتا۔