وقت نیوز کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا،صحافیوں پر پولیس کے تشدد کا یہ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا ہے
وقت نیوز کی ٹیم کو ڈاکٹرز کے احتجاج کی کوریج پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا.واقعے کو ایک روز گزرنے کے بعد بالآخر یہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.لاہور کے تھانہ شادمان میں درج کئے گئے اس مقدمے میں 382،506،148،149،427 کی دفعات شامل کی گئی ہیں.مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا،کیمرہ ڈی ایس این جی کو نقصان پہنچانا اور تشدد کرنے کی دفعات شامل ہیں.مقدمہ ملزمان ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ، ایس ایچ او آصف ادریس، احمد علی، عابد خان، جاوید گجر۔ امجد، وقآص سندھو، حسن ، عارف جٹ اور بلال کے خلاف درج کیا گیا ہے.