سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ای ووٹنگ کا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نادرا نے سمند پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے ای ووٹنگ سافٹ وئیر تیار کرلیا ہے،اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت قانون اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داروں نے شرکت کی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کو استعمال کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں تمام وزارتوں سے رائے لی گئی لیکن بعض انتظامی اور قانونی پیچدگیاں ابھی بھی درپیش ہیں کل سپریم کورٹ میں مشکلات اور سفارشات پیش کرینگے، تمام وزارتوں کے عہدیدار بھی پیش ہوکر عدالت کو آگاہ کرینگے اسکے بعد سپریم کورٹ ہی کوحتمی فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس سے پہلے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے مشکلات کا اظہار کیا گیا تھا.