الیکشن ٹربیونل راولپنڈی بینچ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل دائرکردی گئی،عمران خان،حنیف عباسی اور چوہدری نثار کے کاغذات بھی چیلنج کر دیئے گئے۔

10 اپریل 2013 (19:10)

راولپنڈی الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے، جبکہ این اے باون سےمنیر ملک نے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں انکے

اثاثہ جات اورتعلیمی اسناد پر اعتراض کیا گیا ہے۔ دوسری جانب این اے چھپن سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی ملک حفیظ جبکہ حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی اظہر اقبال نے چیلنج کر دئیے ہیں۔ تحریک انصاف کے غلام سرور خان اور شیخ رشید کے خلاف بھی اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل ضروری دستاویزات لگا کر دوبارہ دائر کر دی گئی۔