امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا وقت ختم ہوچکا.

10 اپریل 2013 (18:50)

ریٹرننگ افسروں کی طرف سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں دائر کرنے کی مدت ختم ہوگئی ہے، سابق صدر پرویز مشرف نے قصور کے حلقہ این اے ایک سو انتالیس اورکراچی میں این اے دوسو پچاس سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلےکو راولپنڈی میں قائم الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں پچاس سے زائد اپیلیں جمع کرائی جاچکی ہیں،،،پشاور ہائی کورٹ میں بھی پچاس سے زائد افراد نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا ہے.