برازیل میں لاطینی امریکا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا.

10 اپریل 2013 (17:40)
برازیل میں لاطینی امریکا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا.

ریوڈی جنیرو میں ہونے والی دفاعی نمائش میں سینکڑوں اسلحہ سازفیکٹریوں کی طرف سے سیکیورٹی اداروں کے لیے جدید سلحے کی نمائش جارہی ہے،،جن میں لاک ہیڈمارٹن، بوئنگ اور بی ای سسٹمزجیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں، چار روز جاری رہنے والی نمائش میں پیش کیا جانے والا جدید اسلحہ فوج، سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے لیےاستعمال کیا جاسکتا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ نمائش میں چون ممالک سے تیس ہزار سے زیادہ خریداراور سیاح شرکت کریں گے،دوسری طرف جدید اسلحے کی فروخت کے خلاف مختلف امن پسند این جی اوز کے سینکڑوں کی تعداد میں مظاین نے احتجاج کیا،مظاہرین پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر جدید اسلحے کی فروخت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں.