اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی طرح کی غلطی کوریائی خطے کو خطرناک صورتحال سے دوچار کرسکتی ہے۔

10 اپریل 2013 (17:19)

 

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ کسی بھی جانب سے چھوٹی سی غلطی ایسی صورتحال پیدا کر سکتی ہےجو شاید کسی کے قابو میں نہ رہے۔ بانکی مون نے ایک مرتبہ پھر شمالی کوریا کو خبر دار کیا ہے کہ اشتعال انگیز بیان بازی سےگریز کیا جائے۔ اور کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے مشترکہ صنعتی علاقے کو دوبارہ کھولا جائے، شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں غیر ملکی کمپنیوں، تنظیموں اور سیاحوں کو تنبیہ کی تھی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔