لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی امیدواروں کی سکروٹنی فوج سے کرانے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی.

10 اپریل 2013 (15:40)
لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی امیدواروں کی سکروٹنی فوج سے کرانے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی.

جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ،،،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا موثر طریقہ نہیں جس کی وجہ سے گزشتہ انتخابات میں بھی جعلی ڈگری رکھنے والے اور نادہندہ افراد انتخابات میں کامیاب ہوئے اور انہی نے آئین جیسی مقدس دستاویز میں ترامیم بھی کیں،،درخواست گزار نےتمام امیدواروں کی سکروٹنی فوج سےکرانے کی استدعدا کی ،،جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ انتخابات جمہوری عمل ہے ،،،اس میں فوج کو ملوث کرنے کی آئین اجازت نہیں دیتا.