چیئرمین واپڈا سے پاور کوارڈنیٹر کے اختیارات واپس لیے گئے ، ڈسٹری بیوشن اور پاورجنریشن کےمعاملات کی دیکھ بھال وزارت پانی وبجلی کرگی.
چیئرمین واپڈا سید راغب حسین شاہ کو ایک ماہ قبل ہی کوارڈنیٹر پاور کا اضافی چارج دیا گیا تھا،،،اورانہیں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ بھی معاملات طے کرنےکااختیار بھی دیاگیا تھا،،،واپڈا ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین سے اختیارات واپس لینے کےلیے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی دباؤ تھا جب کہ ملک میں پاور ریفارمز کے حوالے سے بھی یہ فیصلہ کیاگیا،،،ذرائع کےمطابق لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی وزارت پانی و بجلی ان سے ناراض تھی جس کے باعث چیئرمین واپڈا سید راغب شاہ سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں اور اب پاور کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معاملات خود وزارت پانی و بجلی دیکھے گی۔