نگران وزیراعظم نے ملک میں بجلی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کوفوری اقدامات کی ہدایت. تیل کی فراہمی کےلئے بیس ارب روپے جاری کرنے کا حکم دے دیا .
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں ملک میں جاری بجلی بحران کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ صورتحال میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے تھرمل بجلی گھروں کو تیل کی فراہمی کے لئے بیس ارب روپےجاری کرنے کا بھی حکم دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ اوچ پاور پلانٹ سے سپلائی منقطع ہونے کے باعث ہوا۔ نگران وزیراعظم نے گیس پائپ لائنز کی سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ میر ہزار خان کھوسو کاکہنا تھا کہ تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے جائیں جبکہ واپڈ بقایا جات کی وصولی کےلئے خصوصی مہم بھی چلائے۔