محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

10 اپریل 2013 (13:19)

محمکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے پیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرانوالہ اورلاہورڈویژن سمیت گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، گزشتہ روزملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لاہوراورشورکوٹ میں چھتیس جبکہ بہاولنگر، بھکر، مٹھی میں پینتس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔