کراچی سمیت سندھ بھرمیں چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح آٹھ بجے سی این جی اسٹیشنزکھول دئیے گئے۔

10 اپریل 2013 (12:56)

کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مختلف علاقوں میں گیس کے حصول کے لیے رکشہ اورٹیکسی سمیت چھوٹی بڑی گاڑیاں سی این جی اسٹیشنزپرجمع ہوگئیں جس کے باعث شہرکی اہم شاہراؤں پرٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی اورشہریوں کودوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام سی این جی اسٹیشنزمنگل کی صبح آٹھ بجے بند کردئیے گئے جوآج صبح کھولے گئے ہیں۔