سندھ میں پیپلز پارٹی سے ون ٹو ون مقابلہ، 10 جماعتی اتحاد مشترکہ امیدوار لائے گا

10 اپریل 2013
سندھ میں پیپلز پارٹی سے ون ٹو ون مقابلہ، 10 جماعتی اتحاد مشترکہ امیدوار لائے گا

کراچی (اے پی اے ) 10 جماعتی اپوزیشن اتحاد کا الیکشن میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق، مسلم لیگ فنکنشل سندھ کے جنرل سیکرٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ دس اتحادی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی ہے، 51 سیٹوں پر متفقہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ میں صاف شفاف انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، سندھ کی انتظامیہ جانبدار ہے، سندھ میں غیر سیاسی گورنر تعینات کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ میں موجودہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، سندھ میں پنجاب کی طرح بیوروکریسی کی تبدیلی کیوں نہیں کی جاتی؟ 51 صوبائی اور 23 قومی سیٹوں پر متفقہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق ہوا ہے، باقی نشستوں پر بات چیت کیلئے آج اجلاس بلایا گیا ہے، باقی سیٹوں پر بھی 10 جماعتی اپوزیشن اتحاد اسی طرح امیدوار کھڑے کرینگے، سندھ میں اتحادی پیپلز پارٹی کا ون آن ون مقابلے کرینگے۔