امریکہ کے ایک ہی بم سے شمالی کوریا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا: ڈاکٹر قدیر کا فاکس نیوز کو انٹرویو

10 اپریل 2013

کراچی (نیٹ نیوز ) امریکی نشریاتی ادارہ ”فاکس نیوز “ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انٹرویو کے حوالے سے لکھا ہے کہ ڈاکٹر قدیر کو اس بات پر یقین نہیں کہ شمالی کوریا موجودہ حالات میں امریکہ یا جنوبی کوریا پر ایٹم بم گرائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کم جانگ ان کا دور حکومت ایسی بے وقوفی کا مرتکب نہیں ہو گا ۔ اپنے تیس منٹ کے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ شمالی کوریا اتنا چھوٹا ملک ہے کہ اگر امریکہ نے ایک ہی بم گرا دیا تو شمالی کوریا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور شمالی کوریا اس بات کو بخوبی جانتا ہے اس کے ساتھ امریکہ بھی اس حقیقت سے باخبر ہے۔ لیکن یہ ایک پروپیگنڈا ہے اور دونوں ہی شہرت کے لئے گیم کھیل رہے ہیں۔