کراچی: 150 اونٹ چارٹرڈ طیارے سے دبئی منتقل، کسی ادارے سے کلیئرنس نہیں لی گئی
کراچی (اے پی اے) کراچی ایئر پورٹ سے 150 پاکستانی اونٹوں کو خلیجی ملک دبئی منتقل کر دیا گیا۔ اونٹوں کی منتقلی کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نہیں لی گئی، اونٹوں کی منتقلی کے لئے کسٹمز، اے این ایف اور دیگر اداروں سے کلیئرنس نہیں لی گئی۔ فیس بھی ادا نہیں کی گئی، بعض افسران کی اجازت سے اونٹ ایئرپورٹ پہنچائے گئے، سی اے اے اہلکاروں نے اونٹ روکنے کی کوشش کی تو اعلیٰ افسر نے منع کر دیا، اعلیٰ افسر نے کہا اونٹوں کی منتقلی کیلئے ڈی جی سول ایوی ایشن نے اجازت دے دی ہے۔