سپریم کورٹ کو بلوچستان حکومت آج سابق ایڈووکیٹ جنرل کی بازیابی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریگی

10 اپریل 2013

اسلام آباد ( آئی این پی) سپریم کورٹ کی طرف سے سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کی بازیابی کےلئے کئے گئے اقدامات بارے وضاحت طلب کرنے پر بلوچستان حکومت آج عدالت کو سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کی بازیابی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گی۔ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں بارے کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران 3 رکنی بنچ نے صلاح الدین مینگل کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے آج بدھ تک جواب طلب کیا تھا۔