76 فیصد پاکستانیوں کے گھر کے قریب کوئی پارک نہیں: سروے

10 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی اے) گیلانی ریسرچ فاونڈیشن کے حالیہ سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانیوں کے گھر کے قریب کوئی پارک نہیں ہے۔ 76 فیصد کے مطابق ان کے گھر کے قریب کوئی پارک نہیں جبکہ 24 فیصد کے گھر کے قریب پارک ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں کے نتائج کے مطابق شہری و علاقوں میں رہنے والے 45 فیصد جوابدہندگان کے مطابق ان کے گھروں کے قریب پارک موجود ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں اس کی شرح 13 فیصد ہے۔