پاکستان میں تیار کردہ پہلا جنگی جہاز ”پی این ایس اصالت“ جلد پاک بحریہ میں شامل کیا جائے گا

10 اپریل 2013

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) چین کے تعاون سے پاکستان میں تیار کیا گیا پہلا بحری جنگی جہاز ”پی این ایس اصالت“ آئندہ چند روز کے اندر پاک بحریہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ سٹیلتھ خصوصیات کے حامل ”پی این ایس اصالت“ نے تمام سمندری آزمائشیں کامیابی سے عبور کر لی ہیں۔ جہاز کی پاک بحریہ میں شمولیت کے موقع پر کراچی میں شاندار تقریب ہو گی جس میں چین سے بھی مہمان شریک ہونگے۔ ”پی این ایس اصالت“ ٹائپ 22 فریگیٹ ہے۔ اس سلسلہ کے تین فریگیٹ چین نے تیار کئے جو پاک بحریہ کا حصہ ہیں۔ مذکورہ فریگیٹس کو پی این ایس ذوالفقار، پی این ایس شمشیر اور پی این ایس سیف کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہ چاروں جنگی جہاز جدید ترین طیارہ اور آبدوز شکن نظاموں سے لیس ہیں۔ ان جہازوں پر نصب نمایاں ہتھیاروں میں 76.2 ملی میٹر کی توپ، آبدوز شکن راکٹ، آواز سے کم رفتار پر سفر کرنے والے آبدوز شکن میزائل، بحری جہاز شکن میزائل شامل ہیں۔ جہازوں پر طیارہ شکن سام میزائل بھی نصب کئے گئے ہیں۔ 

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...