صابرہ بی بی قتل کیس میں تمام ملزمان گرفتار کیوں نہیں ہوئے: چیف جسٹس کا استفسار
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس کی زیر سربراہی صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا صابرہ بی بی قتل کیس میں تمام ملزمان کیوں گرفتار نہیں ہوئے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے یہ معمولی بات نہیں۔ عدالتی بیلف پر فائرنگ کی گئی۔ سب انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ سی پی او راولپنڈی اظہر حمید کھوکھر کا تبادلہ ہو گیا ہے۔ مقدمے کا ایک ملزم ڈی ایس پی ملک سے باہر یو این مشن پر گیا ہوا ہے۔ مقدمے میں پولیس افسران کیخلاف شہادتیں ضائع کرنے کا الزام لگایا گیا۔ مقدمے میں 8ملزمان گرفتار ہو چکے، باقی مفرور ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت سے کیسے منتقل ہوا۔