دوہری شہریت کیس: حیدر عباس رضوی، رضا ہارون اور عسکری تقوی کو دوبارہ نوٹس جاری

10 اپریل 2013
دوہری شہریت کیس: حیدر عباس رضوی، رضا ہارون اور عسکری تقوی کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں عدم پیشی پر سابق پالیمنٹیرین حیدر عباس رضوی، عسکری تقوی ، عبدالمعید صدیقی اور رضا ہارون کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے جبکہ قرار دےا ہے کہ کیس کی سماعت اب دوسرا بنچ کرے گا جس میں جسٹس خلجی عارف حسین شامل ہوں گے کیونکہ اس سے قبل فیصلہ جاری کرنے والے بنچ کا وہ حصہ تھے۔ منگل کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو سبین رضوی، ملک جمیل اعوان، دونیہ عزیز اور جاوید ترکئی پیش ہوئے۔ جمیل اعوان کے وکیل نے کہا کہ ان کے م¶کل نے دوہری شہریت حاصل نہیں کی بلکہ وہ ہالینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔ سبین رضوی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد انہوں نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب وہ الیکشن میں حصہ بھی نہیں لے رہیں۔ ڈاکٹر دونیہ عزیز نے کہا کہ وہ بھی بیرون ملک پیدا ہوئی تھیں۔ جاوید ترکئی نے کہا کہ انہیں ماتحت عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی تھی جو وہ پوری کر چکے ہیں۔ عدالت نے بعض سابق ارکان کی عدم حاضری کے باعث سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ان ارکان کو دوبارہ پیشی کے نوٹس جاری کر دئیے۔