طالبان کی دھمکیاں مل رہی ہیں، مشرف کی طرح سکیورٹی فراہم کی جائے: رحمن ملک

10 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی اے) رحمن ملک نے کہا ہے کہ انہیں طالبان کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں لہٰذا مجھے بھی پرویر مشرف کی طرح فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ رحمن ملک نے کہا کہ اس الیکشن کو ہم آنے والے وقت کےلئے امید کی کرن کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، امید ہے کہ سیاستدان اور عوام مل جل کر اس الیکشن کو کامیاب بنائیں گے اور عوام سوچ سمجھ کر اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں۔