داماد کی تقرری کا کیس‘ سابق وزیراعظم نے امانت میں خیانت کی: جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کی ورلڈ بنک میں تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ثاقب نے ریمارکس دیئے ورلڈ بنک کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کے پاس امانت تھا سابق وزیر اعظم نے امانت میں خیانت کی۔ اس تقرری سے نجانے کتنے اہل افراد کی حق تلفی ہوئی۔ جسٹس انور نے استفسار کیا راجہ عظیم الحق نے گریڈ18سے گریڈ 21 کا سفر اتنی جلدی کیسے طے کیا؟راجہ عظیم الحق کے وکیل افنان کریم کنڈی نے کہا کہ راجہ عظیم الحق کی تقرری میرٹ پر ہوئی۔ سپریم کورٹ نے راجہ عظیم الحق کو 7مئی کو طلب کیا۔