وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس میں فوری طور پر 2700 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس میں فوری طور پر 2700 پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات کے موقع پر اسلام آباد میں پولیس کی نفری کی انتہائی کم ہے جس کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر ستائیس سو پولیس اہلکار جن میں کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں، کو انتخابات سے قبل بھرتی کیا جائے گا۔آئندہ تین روز میں بھرتیوں کے حوالے سے اشتہارات اخبارات میں دے دیے جائیں گے۔