سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کیخلاف درخواست دائر

10 اپریل 2013

سکھر (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف درخواست دائر کی گئی۔ درخواست منظور حسین ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ قائم علی شاہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت کم ظاہر کی، کاغذات نامزدگی میں قائم علی شاہ نے اپنے زیر استعمال کسی گاڑی کا ذکر نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے میرٹ کو نظرانداز کر کے جیالوں میں نوکریاں تقسیم کیں وہ صادق اور امین نہیں رہے۔