پشاور ہائیکورٹ: گورنر کو گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکار جلد بازیاب کرانے کی ہداےت
پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکاروں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے گورنر خیبر پی کو ہدایت کی کہ گومل زام ڈیم کے مغوی اہلکاروں کو جلد بازیاب کرایا جائے اور مغویوں کی بازیابی کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے محکمہ داخلہ نے فنانس، دفاع، چیئرمین واپڈا، پولیٹیکل انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام کا اجلاس طلب کیا جائے۔