میڈیا اور فوج بھرپور کردار ادا کریں: مسرت شاہین

10 اپریل 2013

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ میڈیا انتخابی ماحول بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے۔ غیر ملکی آبزرورز کو آزادانہ انداز میں کام کرنے دیا جائے۔ ان پر پابندیاں لگانے کے بجائے حکومت ان کو آزادانہ کوریج کی اجازت دے۔ فوج کو اس وقت بھرپور قوت سے کردار ادا کرنا چاہئے۔ علاوہ ازیں معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کاروں نے مسرت شاہین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔