وقاص اکرم کیخلاف مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج

10 اپریل 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے دائر درخواست بوجہ عدم پیروی خارج کر دی۔ کینٹ کے رہائشی محمد اکرم نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی مگر وہ گذشتہ روز عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔