زرداری نے آرٹیکل 62، 63 کی پاسداری کی؟ کسی نے نہیں پوچھا: ممتاز بھٹو

10 اپریل 2013

کراچی (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر انتخابات میں حصہ لینے والوں سے بیوی کے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں حالانکہ 80 فیصد سے زائد بدنام اور رشوت خور سیاستدانوں کے فارم بحال ہوچکے ہیں لیکن زرداری سے کسی نے بھی نہیں پوچھا کہ اس نے آئین کی شق 62 اور 63 کی تمام پابندیاں پوری کردی ہیں یا نہیں؟ یاد رہے کہ زرداری پر سرے محل کیس اور دو رشوت خوری کے کیس ثابت ہوچکے ہیں اور ان مقدمات کی بنا پر زرداری کو سزائیں بھی مل چکی ہیں۔ اگر یہ شخص آئین کی شق 62 اور 63 پر پورا اترتے ہوئے ملک کی صدارت کا مستحق ہے تو پھر ریٹرننگ آفیسر الیکشن میں پیپر بھرنے والوں سے بیویوں سے متعلق سوالات کیوں کرتے ہیں۔