میرے بھائی منور نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے سے خود معذرت کی: صفدر عباسی

10 اپریل 2013

اوکاڑہ ( آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے ناراض مرکزی رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ میرے بھائی منور عباسی نے پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے سے خود معذرت کی ‘ انہیں مجبور کیاگیا کہ وہ مجھے این اے 205 اور اپنے بیٹے معظم عباسی کو این اے 204سے دستبردار کروائیں یا ہماری حمایت نہ کریں‘ لاڑکانہ کی عباسی فیملی اور بھٹو خاندان 80سال بعد ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ‘ کیا یہ ”کارنامہ“ انجام دینے پر نوڈ یرو ہاﺅس کے موجودہ مکینوں کو دعائیں دی جائیں؟ وہ منگل کو یہاں اوکاڑہ پریس کلب کے ارکان سے ٹیلی فونک بات چیت کر رہے تھے۔