بلوچستان میں انتخابات پر نظر کیلئے عالمی برادری مبصرین بھجوائے: اختر مینگل

10 اپریل 2013

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ میرے پاس پہاڑوں پر موجود لوگوں کو نیچے لانے کا کوئی اختیار ہے اور نہ کوئی ہمیں پہاڑوں پر جانے کےلئے مجبور کرے ،سرکار نے جن قوتوں کو مسلح کیا جب انہیں غیر مسلح نہیں کیا گیا تو میں کیونکر پہاڑ والوں سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہتھیار پھینک دیں، بلوچستان کے تنازعہ کا فائدہ کبھی بھی بلوچ کو نہیں رہا بلوچ قوم کو ہمیشہ لاشیں اٹھانا پڑی ہیں آج بھی اٹھارہے ہیں گوکہ حکومت اور اس کے ادارے انکاری ہیں یورپی یونین اور عالمی برادری اپنے مبصرین کا وفد بلوچستان بھیجے جو نہ صرف انتخابات پر نظر رکھے بلکہ انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق حقائق دنیا کے سامنے لائے۔