بیٹی کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی ٹرین کے نیچے کچلا گیا

10 اپریل 2013

کچا کھوہ (نامہ نگار) باپ بیٹی ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق غلام فرید ولد حاجی امیر قوم لبانہ اپنی بیٹی عاصمہ بی بی عمر 2/3سال جو کہ ریلوے ٹریک پر کھیل رہی تھی بیٹی کو بچانے کے لئے بھاگا لیکن کراچی سے لاہور جانے والی خیبر میل نے ان دونوں باپ بیٹی کو روند ڈالا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ یاد رہے غلام فرید چک نمبر 79/10-Rریلوے لائن کے ساتھ جھونپڑی میں رہائش پذیر تھا۔ غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...