مشرف کیخلاف کیس کے قومی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہونگے: خورشید شاہ

10 اپریل 2013

بورے والا(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کیس کے قومی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی آزادانہ اور شفاف الیکشن کے خلاف کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔ وہ بوریوالامیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے167سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ راو¿ عابد علی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...