ڈیرہ مراد جمالی :مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

10 اپریل 2013

ڈیرہ مراد جمالی ( اے پی پی) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو نصیر آباد گوٹھ اسد اللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علی حسن کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی۔پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکو دیدی ۔