دو حقیقی بھائی مٹی نکالنے کے دوران تودہ گرنے سے جاں بحق

10 اپریل 2013

شنکیاری (ثناءنیوز) دو حقیقی بھائی مٹی نکالنے کے دوران تودہ گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شنکیاری گناں مزار نادر شاہ کے قریب تھاکوٹ کے رہائشی مزدور دو حقیقی بھائی جوان العمر احمد علی اور اکبر ولد محمد اکبر دہائی پر مٹی نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودہ ان پر آن گرا ۔