شکئی: اے این پی کے رہنماﺅں کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
پشاور (این این آئی) اے این پی کے رہنماءاور کونسلر الائنس خیبر پی کے کے صدر بخت کمال اور اورنگزیب نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، گزشتہ روز شکئی سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر، اے این پی کے رہنماءاور صوبہ خیبر پی کے کونسلر الائنس کے صدر بخت کمال خان نے سنگوٹہ میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔