تاج لنگاہ کا انتقال‘ این اے 155میں الیکشن ملتوی نہیں ہونگے

10 اپریل 2013

کہروڑ پکا (خبرنگار) حلقہ این اے 155کے انتخابات ملتوی نہیں ہونگے ۔ ریٹرنگ آفیسر تفصیلات کے مطابق پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ جو حلقہ این اے 155اور پی پی 209سے امیدوار تھے کی وفات کے بعد انتخابات ملتوی ہونے کے سوال پر ریٹرننگ آفیسر رانا محمد عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ان حلقوں میں ملتوی نہ ہونگے کیونکہ الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کردہ قوانین زیردفعہ 18کے تحت انتخابات اس صورت میں ملتوی ہونگے جب امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان الاٹ کر دئے جائیں اور پھر کوئی امیدار اللہ کو پیارا ہو جائے تو الیکشن حلقہ کے ملتوی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی وفات پر الیکشن ملتوی نہ ہونگے ۔ قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔