مشرف کیلئے حالات سازگار نہیں، واپسی کا غلط فیصلہ کیا: ارباب رحیم

10 اپریل 2013

نوکوٹ (آن لائن) پیپلزمسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے پرویز مشرف کے لیے حالات سازگار نہیں تھے انہوں نے وطن آنے کا فیصلہ غلط کیا انہیں حالات کے سازگار ہونے کا انتظار کرنا چاہیے تھا ان کے ساتھیوں نے انہیں غلط مشورہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ارباب غلام رحیم نے کہا کہ جب میرے لیے حالات سازگار نہیں تھے تومیں نے جلا وطنی کی زندگی گزاری ق لیگ کے اختلافات پر ہم نے ہم خیال گروپ بنایا اور میں نے بعد میں پیپلزمسلم لیگ کی بنیاد رکھی کیونکہ میرا بیس سندھ کی سیاست ہے اور ہم نے سندھ کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ عوام پانچ سالہ پی پی حکومت اور ساڑھے تین سالہ ہمارے دور حکومت کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں۔