چیئر مین ایس ای سی پی تقرر ی کیس سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

10 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی اے) چیئر مین ایس ای سی پی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے جسٹس جواد اور خلجی عارف حسین پر مشتمل بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایس ای سی پی چیئرمین تقرری کیس میں چیئرمین کے وکیل راجا سلمان نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ملکی مفاد میں اور بہتر مستقبل کیلئے ہونا چاہئیے۔