اتفاق فاﺅنڈری کی نادہندگی، جسٹس نجم الحسن شیخ ریفری جج مقرر

10 اپریل 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے اتفاق فاﺅنڈری اور دیگر صنعتی یونٹس کی نادہندگی کے معاملے پر زیرسماعت مقدمات میں مسٹر جسٹس شیخ نجم الحسن کو ریفری جج مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس نے یہ فیصلہ دو ججز کے درمیان اس نکتے پر اختلاف کے بعد کیا کہ آیا نیب کو اس معاملے پر دوبارہ انکوائری کا اختیار ہے یا نہیں۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد اور مسٹر جسٹس فرخ عرفان خاں نے اس معاملے کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا تھا۔