یوٹیلٹی سٹورز کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) ملک فاروق برطرف

10 اپریل 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کے منیجنگ ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) ملک محمد فاروق کو عہدے سے برطرف کر دیا‘ نئے ایم ڈی کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔ نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار شہزادہ احسن اشرف نے بتایا کہ الیکشن کمشن نے خط لکھا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ایم ڈی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں‘ اسلئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے جس کے بعد انہیںبرطرف کیا گیا ہے۔ برطرف کئے گئے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز میجر جنرل (ر) ملک محمد فاروق کا کنٹریکٹ نومبر 2013ءتک تھا۔